اہم خبریں

پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں توسیع کر دی۔

لاہور: پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تین روز کے لیے ہر قسم کے احتجاج، اجتماعات، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں 26 نومبر بروز منگل سے 28 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے، توسیع کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر پنجاب میں گزشتہ تین روز سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی اور سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی قافلہ، جس کی قیادت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کررہے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے حصول کے لیے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔ یہ اسلام آباد کے 26 نمبر چونگی تک پہنچ گیا ہے جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید فائرنگ کی۔

Source link

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button